ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت رتن کے لئے سدگنگا سوامی کو منتخب نہ کرنا اعزاز اور سوامی کی 111سالہ خدمات کی توہین ہے: ایم بی پاٹل

بھارت رتن کے لئے سدگنگا سوامی کو منتخب نہ کرنا اعزاز اور سوامی کی 111سالہ خدمات کی توہین ہے: ایم بی پاٹل

Sun, 27 Jan 2019 11:54:46    S.O. News Service

بنگلورو27 جنوری( ایس او نیوز) حال ہی میں وفات پانے والے سد گنگا سوامی مٹھ کے ڈاکٹر شیو کمار کو ان کی نا قابل فراموش خدمات کے اعزاز میں مرکزی حکومت نے پدم بھوشن اور ریاستی حکومت نے کرناٹک رتن سے سرفراز کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی ہے ۔ اپنی طویل زندگانی میں ان کی جانب سے انجام دی گئیں سماجی خدمات کی قدر دانی میں مرکزی حکومت کو ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز بھارت رتن سے سرفراز کرناچاہئے تھا۔لیکن ریاست کے معاملہ میں مرکز اپنا جانبدار رویہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ کرناٹک کے ساتھ سوتیلا سلوک کئے جانے کی وجہ سے بھارت رتن سے سوامی کو محروم کیا گیا ۔ اس تلخ حقیقت کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے کیا ۔ اس ضمن میں ایک اخباری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے قبل سے ہی حکومت سے جو کام بن نہیں پائے سوامی نے اپنے رضا کار اداروں کے ذریعہ ملک بھر میں خواندگی کی لہر دوڑ ائی ۔ لاکھوں غریب بچوں کو اپنے اداروں میں پناہ دیتے ہوئے شیو کمار سوامی نے ایسی خدمات انجام دی ہیں کہ طلبہ انہیں زندگی بھر بھول نہیں پائیں گے۔ لیکن مرکزی حکومت نے ان کی ایک سو گیارہ111))سالہ خدمات کی توقیرنہیں کی ۔ بھارت رتن کیلئے منتخب نہ کرتے ہوئے مرکز نے ان کی 111سالہ خدمات کی توہین کی ہے ۔ ڈاکٹر سوامی کو اعزاز کیلئے منتخب نہ کئے جانے سے خود بھارت رتن کی قدر بھی گھٹ گئی ہے۔

سداگنگا سوامی کو بھارت رتن سے سرفراز کئے جانے کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً مختلف اسٹیجوں میں بلا تفریق پارٹی سیاسی قائدین مختلف مٹھوں کے سوامیوں اور مفکرو دانشمندوں کی جانب سے مرکزی حکومت سے سفارش کی جاتی رہی ہے ۔ اس کے باوجود کا اعلان کردہ اعزاز یافتگان کی فہرست میں ڈاکٹر شیو کمار سوامی کا نام شامل نہیں رہا جس سے پوری ریاست میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور عوام مرکزی حکومت سے نالاں و بیزار دکھائی دے رہے ہیں۔
 


Share: